ایس پی پوٹھوہار کی افسران سے میٹنگ زیر تفتیش مقدمات کی پراگرس کا جائزہ لیا
راولپنڈی(این این آئی) ایس پی پوٹھوہار چوہدری اثر علی نے پوٹھوہار آفس میں میٹنگ کے دوران تمام افسران سے فرداً فرداً زیر تفتیش مقدمات کی۔۔
پراگرس کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں ۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی پوٹھوہار چوہدری اثر علی کی پوٹھوہار آفس میں میٹنگ کا انعقاد، میٹنگ میں ایس ڈی پی او کینٹ، ایس ایچ اوز کینٹ سرکل اور انچارج چوکیات نے شرکت کی، ایس پی پوٹھوہار نے تمام افسران سے فرداً فرداً زیر تفتیش مقدمات کی پراگرس کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں،قتل و سنگین مقدمات میں سینئر افسران روزانہ کی بیناد پر فالو اپ اور پراگرس کی مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں۔، کار و دیگر وہیکل چوری میں ملوث ملزمان کے خلاف مربوط حکمت عملی کے تحت کارروائیاں کی جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments