سرچ آپریشنز، 5مشکوک افراد، 21موٹرسائیکل تھانے بند

سرچ آپریشنز، 5مشکوک افراد، 21موٹرسائیکل تھانے بند

381افراد، 196گھروں، 6ہوٹل، 216موٹر سائیکلوں،81گاڑیوں کی چیکنگ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس کا جرائم کے انسداد کیلئے مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈسرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے ۔اس سلسلے میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اور کومنگ آپریشن کیے گئے ۔سرچ آپریشنز کے دوران 381افراد، 196گھروں، 38دکانیں، چھ ہوٹل، 216موٹر سائیکلوں اور 81گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے پانچ مشکوک افراد اور 21موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔مزید براں غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے مختلف بور کے دو پستول معہ ایمونیشن بھی برآمد کئے گئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...