وی آئی پی شخصیات کی آمد، روشنیوں کیلئے پونے 5کروڑ منظور

وی آئی پی شخصیات کی آمد، روشنیوں کیلئے پونے 5کروڑ منظور

انتظامات 30تقریبات کے دوران ہنگامی سکیورٹی ضروریات کے تحت کیے جائینگے

اسلام آباد (ایس ایم زمان) وفاقی دارالحکومت میں رواں مالی سال کے میں مختلف مذہبی مواقع، وی آئی پی شخصیات اور غیر ملکی وفود کی آمد پر روشنی (لائٹس) کے انتظامات پر تقریباً 4کروڑ 72لاکھ روپے کے منصوبے کی منظوری دی گئی ہے۔ سی ڈی اے کے مطابق یہ انتظامات مختلف مقامات پر ہونے والی 30تقریبات کے دوران ہنگامی سکیورٹی ضروریات کے تحت کیے جائیں گے، سی ڈی اے لائٹس کرایہ پر نجی کمپنیوں سے حاصل کرے گی۔ دستاویز کے مطابق خصوصی روشنی کے انتظامات کرائے کی بنیاد پر فراہم کیے جائیں گے، سی ڈی اے نے مذکورہ لائٹس کے حصول کیلئے کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سروس کے حصول کیلئے باقاعدہ نجی کمپنیوں سے پیشکش طلب کی جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...