اسلام آباد ،6اشتہاریوں سمیت 25جرائم پیشہ افراد گرفتار

 اسلام آباد ،6اشتہاریوں سمیت 25جرائم پیشہ افراد گرفتار

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث عدالتی مفروران اور مجرمان اشتہاریوں سمیت 25 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا۔۔۔

 ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔ اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس تھانہ ترنول ، تھانہ رمنا ،تھانہ مارگلہ ، تھانہ سہالہ ، تھانہ سنبل، تھانہ لوہی بھیر ،تھانہ شہزاد ٹاؤن، تھانہ کورال ،تھانہ پھلگراں، تھانہ شالیمار، تھانہ شمس کالونی، تھانہ سیکرٹریٹ ،اور تھانہ کھنہ پولیس ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 19 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 515 گرام ہیروئن 589 گرام آئس،1061 بوتل شراب مختلف بور کے 08 عدد پستول معہ ایمونیشن اور ایک خنجر برآمد کیا گیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہاری ،سابقہ ریکارڈ یافتہ اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 6 مجرمان کی گرفتاری بھی عمل میں لا ئی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...