کامسیٹس کی چینی پی ایچ ڈی اسکالر کا آن لائن امتحان میں ڈاکٹریٹ مقالے کا کامیاب دفاع
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد (CUI) کے ایبٹ آباد کیمپس کے شعبہ کمپیوٹر سائنس سے وابستہ چینی پی ایچ ڈی سکالر ما ینگ ہوا نے یونیورسٹی میں منعقدہ آن لائن ڈاکٹریٹ امتحان کے ذریعے اپنے پی ایچ ڈی مقالے کا کامیابی سے دفاع کیا۔
ڈاکٹریٹ مقالے کا دفاع یونیورسٹی کے طے شدہ امتحانی ضوابط کے مطابق کیا گیا، اس موقع پر یونیورسٹی کے سینئر حکام اور ملکی و بین الاقوامی ممتحنین پر مشتمل امتحانی پینل موجودہ تھا مقالے کا جائزہ لینے والے امتحانی پینل میں قائداعظم یونیورسٹی (QAU)، پاک آسٹریا فاخ ہوخ شُولے : انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (PAF-IAST)، ایڈتھ کووان یونیورسٹی، آسٹریلیا اور پولی ٹیکنیکو دی ٹورینو، اٹلی سے تعلق رکھنے والے ممتاز قومی و بین الاقوامی ماہرین شامل تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments