پاکستان آئیکونک برانڈز کی رونمائی، 25 برانڈز کی تاریخ حصہ

 پاکستان آئیکونک برانڈز کی رونمائی، 25 برانڈز کی تاریخ  حصہ

پروفیسر ارشد اعوان کی تصنیف کردہ کتاب کی اشاعت کیلئے مالی معاونت مری بروری نے کی

 اسلام آباد(دنیا رپورٹ ) پاکستان کی کاروباری اور صنعتی تاریخ کے 25 معروف برانڈز کے سفر اور ملک کی معاشی، سماجی اور ثقافتی زندگی میں ان کے کردار پر مبنی کافی ٹیبل کتاب \\\'\\\'پاکستان آئیکونک برانڈز\\\'\\\' کی اسلام آباد کلب میں ایک پروقار تقریب کے دوران رونمائی کردی گئی۔معروف ماہر تعلیم اور ایل ایس ای کے پروفیسر ارشد اعوان کی تصنیف کردہ کتاب کی اشاعت کے لیے مالی معاونت مری بروری نے کی ہے ۔ کتاب میں ان کاروباری اداروں کی کہانیاں شامل ہیں جو پاکستان کے ساتھ ساتھ پروان چڑھے اور وقت گزرنے کے ساتھ ملک کی اجتماعی یادداشت اور روزمرہ زندگی کا حصہ بن گئے۔

کتاب میں احمد فوڈز، بونانزا، بی پی سویٹس، ڈلڈا، ڈیئر پنسل، ایگل پین، انگلش بسکٹس، فیروز سنز، حبیب بینک، ہمدرد، ہائیکو، کے ٹو، کوہ نور ٹیکسٹائل، لارنس پور، میڈورا، مچلز، مری بروری، پیکیجز، پی آئی اے، جنرل ٹائرز، سروس شوز، سہراب سائیکل، ملت ٹریکٹرز، تبت سنو اور ٹریٹ سمیت 25 برانڈز کی تاریخ اور ارتقائی سفر کو دستاویزی شکل دی گئی ہے ۔تقریب کا اہتمام نلفر قاضی نے کیا جس میں کاروباری شخصیات، ماہرین تعلیم، ادیبوں، صحافیوں، سفارت کاروں اور ملک کی علمی و ثقافتی زندگی سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مری بروری کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اسفندیار ایم بھنڈارا اور کتاب کے مصنف ارشد اعوان نے خطاب کیا۔ کتاب کی تیاری کے پس منظر پر روشنی ڈالتے ہوئے اسفندیار بھنڈارا نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم حصہ ان لوگوں اور کاروباری اداروں کی جدوجہد سے وابستہ ہے جنہوں نے ملک کی تعمیر میں کردار ادا کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...