مارگلہ ہلز کے ٹریلز2، 3، 4اور 5آج بند رہیں گے

مارگلہ ہلز کے ٹریلز2، 3، 4اور 5آج بند رہیں گے

متعلقہ اداروں،پولیس کو بندش کے حوالے سے ضروری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد میں مارگلہ ہلز کے ٹریلز 2، 3، 4اور 5جمعرات 13 اگست 2026 کو عام شہریوں کے لیے بند رہیں گے ۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد نے ٹریلز کی بندش کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق سیدپور ولیج کے عقب میں واقع ٹریل بھی 13 اگست کو عوام کے لیے بند رہے گا۔ ٹریلز کی بندش کا اطلاق صرف جمعرات کے روز ہوگا۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے متعلقہ اداروں اور پولیس کو ٹریلز کی بندش کے حوالے سے ضروری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔ نوٹیفکیشن کی کاپی انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد، چیئرمین سی ڈی اے اور دیگر متعلقہ حکام کو ارسال کر دی گئی ہے ۔اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ اور سی ڈی اے کو بھی مارگلہ ہلز کے مذکورہ ٹریلز کی بندش سے آگاہ کر دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...