یوم آزادی :کشمیری عوام کا پاکستان سے والہانہ محبت،وفاداری کا اظہار

یوم آزادی :کشمیری عوام کا پاکستان سے والہانہ محبت،وفاداری کا اظہار

آزادی عظیم نعمت ، ملکی ترقی، دفاع،اتحاد میں کردار ادا کرتے رہیں گے ، کشمیر ی عوام

اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر) پاکستان کے 79ویں یوم آزادی کے حوالے سے آزاد کشمیر کے مختلف مکاتبِ فکر نے پاکستانی قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آزادی ایک عظیم نعمت اور لاکھوں قربانیوں کا ثمر ہے ، اس لیے اس کی حفاظت کو ہمیشہ مقدم رکھنا چاہیے ۔ملکی ترقی، دفاع اور اتحاد میں کردار ادا کرتے رہیں گے ، شہریوں نے کہا کہ تعلیم اور کردار سازی کے ذریعے نئی نسل کو ملکی ترقی میں مؤثر کردار ادا کرنے کے لیے تیار کیا جائے گا، جبکہ خدمتِ خلق اور رزقِ حلال کے ذریعے معاشی و معاشرتی بہتری میں بھی حصہ ڈالا جائے گا۔ انہوں نے وطن کے دفاع کے لیے سرحدوں پر سینہ سپر بہادر محافظوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ کشمیری اپنی ہر سانس کو پاکستان سے جڑا ہوا سمجھتے ہیں اور یہ محبت ان کے لیے ایمان، وفا اور تاریخی وابستگی کا رشتہ ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...