زراعت، غذائی تحفظ میں بیلاروس سے تعاون بڑھانا چاہتے ، رانا تنویر

 زراعت، غذائی تحفظ میں بیلاروس سے تعاون بڑھانا چاہتے ، رانا تنویر

وفاقی وزیر سے بیلاروس کے نائب وزیر زراعت کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(نامہ نگار) وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے بیلاروس کے نائب وزیر زراعت و خوراک یاکووچٹس الیگزینڈر سے ملاقات کی جس میں زراعت، غذائی تحفظ، تجارت، سرمایہ کاری اور زرعی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے نئے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ رانا تنویر حسین نے دوطرفہ تعاون کو ٹھوس تجارتی، تکنیکی اور ادارہ جاتی نتائج میں تبدیل کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان زراعت اور غذائی تحفظ کے ابھرتے ہوئے شعبوں میں بیلاروس کے ساتھ روابط کو وسعت دینے ، کاروباری اداروں، کسانوں، سرمایہ کاروں اور تکنیکی ماہرین کے لیے مزید مواقع پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے ۔وفاقی وزیر رانا تنویر حسین اور بیلاروسی وزیر نے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور زراعت، غذائی تحفظ، تجارت، سرمایہ کاری، آبی زراعت، بیجوں کی تجارت، زرعی مشینری اور فائیٹو سینیٹری تعاون کے شعبوں میں باہمی مفاد پر مبنی شراکت داریوں کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ملاقات میں سمندری خوراک، ترش پھلوں، آم، فروٹ پیوری، سبزیوں بالخصوص آلو، بیجوں اور ڈیری مصنوعات کے شعبوں میں آن لائن بزنس ٹو بزنس سیشنز کے انعقاد میں سہولت فراہم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...