سرچ آپریشنز ،15مشکوک افراد ،21موٹر سائیکل تھانے بند
373 افراد، 162گھروں ، 32ہوٹل ،217موٹر سائیکلوں،79گاڑیوں کی چیکنگ
اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد پولیس کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشنز کے دوران 373افراد، 162گھروں، 69 دکانیں، 32ہوٹل ،217 موٹر سائیکلوں اور 79 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 15 مشکوک افراد اور21 موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق سرچ آپریشنز کے دوران 373 افراد، 162 گھروں، 69 دکانیں، 32 ہوٹل ،217 موٹر سائیکلوں اور 79 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 15 مشکوک افراد اور 21 موٹر سائیکلوں کو تھانہ جات منتقل کیا گیا۔مزید برآں غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے مختلف بور کے دو پستول معہ ایمونیشن بھی برآمد کئے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments