خواتین کے حقوق اور جائے روزگار پر خواتین کے تحفظ کے حوالے سے آگاہی سیمینار

خواتین کے حقوق اور جائے روزگار پر خواتین  کے تحفظ کے حوالے سے آگاہی سیمینار

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)راولپنڈی میں خواتین کے حقوق اور جائے روزگار پر خواتین کے تحفظ کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔۔

صوبائی خاتون محتسب پنجاب ڈاکٹر نجمہ افضل خان نے سیمینار میں بحثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ لا آفیسر راجہ عدنان اظہر نے شرکاء کو انسداد ہراسانی ایکٹ 2010ترمیم شدہ 2012, کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔ شرکاء کو جائے روزگار پر خواتین کے تحفظ کے حوالے سے بھی آگاہی فراہم کی گئی۔ سیمینار سے صوبائی خاتون محتسب پنجاب ڈاکٹر نجمہ افضل خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن ہے کہ خواتین کو انکے حقوق انکے گھر کی دہلیز پر ملیں۔خواتین کو ہراساں کرنا جرم ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...