سفارت خانہ پاکستان برلن میں جشن آزادی کی تقریب

سفارت خانہ پاکستان برلن میں جشن آزادی کی تقریب

پاکستان کی سفیر ثقلین سیدہ نے پاکستان کے قومی ترانے کی دھن پر قومی پرچم لہرایا

 اسلام آباد (دنیا رپورٹ )جشن یوم آزادی کی تقریب کا انعقاد پاکستان ہاؤس، برلن میں کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد جرمنی میں پاکستان کی سفیر ثقلین سیدہ نے پاکستان کے قومی ترانے کی دھن پر قومی پرچم لہرایا۔ تقریب کے دوران جرمنی کا قومی ترانہ بھی بجایا گیا۔ صدر ، وزیراعظم پاکستان کے یوم آزادی کے پیغامات حاضرین کو پڑھ کر سنائے گئے ۔ ثقلین سیدہ نے تقریب میں شرکت کرنے والے پاکستانیوں، جرمن معززین اور پاکستان کے دوستوں کو تہہ دل سے مبارکباد دی۔ یوم آزادی کے تقدس اوراہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزادی ایک مقدس امانت ہے جو قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کی قیادت میں ہمارے آباؤ اجداد کے نظریے اور قربانیوں سے حاصل کی گئی تھی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...