مری ،ریونیو سے متعلق مسائل کے ازالے کیلئے کھلی کچہری

مری ،ریونیو سے متعلق مسائل کے ازالے کیلئے کھلی کچہری

اراضی ریکارڈ، انتقالات، فرد ، زمینوں کی نشاندہی، تقسیمِ اراضی کی شکایات کے ڈھیر

مری(نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی خصوصی ہدایت پر ڈی سی آفس میں ریونیو سے متعلق عوامی مسائل کے فوری ازالے کے لیے خصوصی کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ،صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عمر اویس کیانی نے کی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر مری، تحصیلدار مری، پٹواریان اور محکمہ ریونیو کے دیگر افسران و اہلکاران بھی موجود تھے شہریوں نے اراضی ریکارڈ، انتقالات، فرد کے حصول، زمینوں کی نشاندہی، تقسیمِ اراضی، ملکیتی تنازعات، ریونیو ریکارڈ کی درستگی اور دیگر متعلقہ معاملات کے حوالے سے اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے شہریوں کی شکایات اور درخواستوں کو تفصیل سے سنا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر سے گریز کیا جائے اور قانون و ضابطے کے مطابق فوری کارروائی یقینی بنائی جائے۔ ، انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی درخواستوں پر مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے انہیں غیر ضروری دفتری چکروں سے بچانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں انہوں نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا بنیادی مقصد عوام اور انتظامیہ کے درمیان براہِ راست رابطے کو فروغ دینا اور شہریوں کے مسائل سن کر ان کے بروقت ازالے کو یقینی بنانا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آئندہ بھی عوامی مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہریوں اور عوامی رابطہ سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...