اسلام آباد ، شہریوں کو گھر کی دہلیز پر پولیس و ٹریفک سہولیات کی فراہمی
اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ان کی دہلیز کے قریب ڈرائیونگ لائسنس اور پولیس سے متعلق خدمات فراہم کرنے کیلئے 17سے 23اگست تک فیسلی ٹیشن وینز اور پولیس سٹیشن آن ویلز کا ہفتہ وار شیڈول جاری کر دیا۔
اتوار کوآئی ٹی پی حکام نے اے پی پی کو بتایا کہ موبائل یونٹس روزانہ صبح 8:30بجے سے شام 5بجے تک مقررہ مقامات پر دستیاب ہوں گے ۔ شہری ان مراکز سے لرنر پرمٹ، ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید، ڈپلیکیٹ لائسنس، ڈرائیونگ ٹیسٹ شیٹس، کریکٹر سرٹیفکیٹس اور گمشدہ دستاویزات کی رپورٹس سمیت مختلف سہولیات حاصل کر سکیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments