گلیات میں سجن گلی روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ ،آبادی کو خطرہ

گلیات میں سجن گلی روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ ،آبادی کو خطرہ

پہاڑی ڈھلوانوں کو کاٹ کر کثیر المنزلہ عمارتیں کھڑی کرنیکی وجہ سے زمین کی گرفت کمزور

ایبٹ آباد (نمائندہ دنیا )ایبٹ آباد کے سیاحتی علاقے گلیات میں سجن گلی روڈ پر بدترین لینڈ سلائیڈنگ اور غیر منظم تعمیرات کے باعث بڑا تباہ کن بحران جنم لے چکا ہے ۔ سجن گلی روڈ پر مسلسل زمین دھنسنے سے متعدد مکانات تباہی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں،جبکہ کثیر المنزلہ عمارت کے نیچے اور اطراف میں کھسکتی ہوئی مٹی نے ملحقہ تمام آبادی کی سلامتی پر سوالیہ نشان ثبت کر دیا ہے ۔ پہاڑی ڈھلوانوں کو کاٹ کر کثیر المنزلہ عمارتیں کھڑی کرنے کی وجہ سے زمین کی قدرتی گرفت کمزور ہو چکی ہے ، جس کا نتیجہ اب بدترین سلائیڈنگ کی صورت میں سامنے آ رہا ہے ۔متاثرین اور مقامی عوام نے حکومتِ خیبر پختونخوا، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA)اور اعلا حکام سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...