پنجاب کونسل آف دی آرٹس کے زیر اہتمام شاندار گرینڈ میوز یکل شو

پنجاب کونسل آف دی آرٹس کے  زیر اہتمام شاندار گرینڈ میوز یکل شو

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں پنجاب کونسل آف دی آرٹس راولپنڈی کے زیر اہتمام ایک شاندار گرینڈ میوزیکل شو کا انعقاد کیا گیا جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب میں معروف فنکاروں رحمت بانو اور مشتاق نیازی نے قومی نغمے اور گیت پیش کیے جس سے ماحول حب الوطنی اور ثقافتی فخر سے معطر ہو گیا۔ تقریب کی مہمان خصوصی مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر طاہرہ اورنگزیب نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی ہمیں اپنے اسلاف کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے اور موسیقی و فن نوجوانوں میں حب الوطنی کا جذبہ زندہ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...