ایس ایس پی آپریشنز کا تھانہ شالیمار کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ

ایس ایس پی آپریشنز کا تھانہ شالیمار  کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس آپریشنز قاضی علی رضا نے تھانہ شالیمار اور کیپیٹل پٹرول یونٹ ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔

 انہوں نے جاری تعمیراتی کام اور منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ متعلقہ افسران سے تعمیراتی منصوبے کے مختلف مراحل، معیارِ تعمیر، پیش رفت اور مقررہ ٹائم لائن کے حوالے سے بریفنگ لی۔ انہوں نے تعمیراتی کام کا معائنہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ منصوبے کو مقررہ مدت کے اندر اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے اور تعمیراتی کام کے ہر مرحلے کی باقاعدہ نگرانی کو یقینی بنایا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...