پاکستان ریلوے، خانیوال میں بھی گارڈز، لوکو پائلٹس رننگ روم قائم

 پاکستان ریلوے، خانیوال میں بھی گارڈز، لوکو پائلٹس رننگ روم قائم

اپ گریڈ شدہ رننگ رومز کی باضابطہ افتتاحی تقریب 22اگست کو منعقد ہوگی

راولپنڈی(خاورنوازراجہ) وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی کی ہدایات پر پاکستان ریلوے کے فرنٹ لائن سٹاف، خصوصاً گارڈز اور لوکو پائلٹس کے لیے سہولیات کی بہتری کا سلسلہ جاری ہے۔ راولپنڈی کے بعد خانیوال میں بھی گارڈز رننگ روم اور لوکو پائلٹس رننگ روم کی جدید خطوط پر اپ گریڈیشن اور تزئین و آرائش مکمل کرلی گئی ہے ۔خانیوال میں اپ گریڈ کیے گئے رننگ رومز میں ریلوے گارڈز اور لوکو پائلٹس کے لیے آرام، قیام اور دیگر بنیادی سہولیات کو بہتر بنایا گیا ہے، تاکہ طویل ڈیوٹی انجام دینے والے فرنٹ لائن ملازمین کو ایک بہتر، آرام دہ اور باوقار ماحول میسر آسکے ۔ نئے اپ گریڈ شدہ رننگ رومز کی باضابطہ افتتاحی تقریب 22 اگست کو منعقد ہوگی، جس میں ریلوے حکام اور متعلقہ افسران شرکت کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...