بارشیں، ممکنہ اربن فلڈنگ سے نمٹنے کیلئے ہنگامی اقدامات
کمشنر کی زیرصدارت اجلاس، نالہ لئی کی صفائی،ڈی سلٹنگ سمیت ممکنہ سیلابی خطرات پر غور
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر راولپنڈی ڈویژن میں مون سون بارشوں اور ممکنہ اربن فلڈنگ سے نمٹنے کیلئے جامع انتظامات کا جائزہ لینے کے سلسلے میں کمشنر سلمان غنی اور ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے سیف انور جپہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مون سون بارشوں، اربن فلڈنگ اور خصوصاً نالہ لئی کی موجودہ صورتحال، پانی کے بہاؤ کی استعداد، فلڈ فورکاسٹنگ اور وارننگ سسٹم، نالہ لئی کی صفائی اور ڈی سلٹنگ سمیت ممکنہ سیلابی خطرات سے نمٹنے کے لئے جامع حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ انہوں نے واسا کو ہدایت کی آئندہ 15-20دنوں کے اندر اپنا سروے مکمل کرے جس میں سیلابی خطرات کے نقشوں، فلڈ رسک میپس اور حساس مقامات کی نشاندہی کی جائے نیز اس کے حل کیلئے مقامی حل پروپوز کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ فوری اقدامات کے تحت سیف سٹی کیمرے جو نالہ لئی پر لگائے گئے ہیں ان میں غیرقانونی ڈمپنگ کو بھی چیک کیا جائے نیز نالی کی رائٹ آف وے سے تجاوزات کا فوری خاتمہ بھی یقینی بنایا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments