اسلام آباد، غیر قانونی چلنے والے 400 سے زائد رکشہ ڈرائیورز کے چالان
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے رورل ایریا میں میں غیر قانونی طورداخل ہونے والے رکشہ ڈرائیورز کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن کیلئے متعدد ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔۔۔
اس ضمن میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 400سے زائد رکشہ ڈرائیورز کے چالان ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں جبکہ 150سے زائد رکشوں کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے مختلف تھانہ جات میں بند کیا گیا ہے۔ سپیشل اسکواڈز اسلام آباد کی دیگر تمام بڑی شاہراہوں جن میں ایکسپریس وے، کرنل شیرخان پی روڈ پر کارروائی کر رہے ہیں۔، مری روڈ، سیونتھ ایونیواورنائنتھ ایونیو پر خصوصی ناکہ جات لگا کر رکشوں کے خلاف قانونی کارروائی کر رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments