اے این ایف کا کریک ڈاؤن، 174.82کلو منشیات برآمد
اسلام آباد، لاہور،فیصل آباد میں کارروائیاں، مالیت 4کروڑ کے قریب،7ملزمان گرفتار
اسلام آباد (این این آئی) اینٹی نار کوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کارروائیوں میں 3کروڑ 83لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 174.82کلو گرام منشیات برآمد کرکے 7ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان اے این ایف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کارروائیوں میں فیصل آبادکوریئر آفس میں بحرین جانیوالے پارسل میں کپڑوں سے 228گرام آئس برآمد ہوئی۔ تربت ڈسٹرکٹ کیچ کے قریب ٹرک سے 125کلو گرام آئس برآمد کر کے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ موٹرویٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 16.8کلو گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ جی ٹی روڈ لاہور ہائوسنگ سوسائٹی کے قریب رکشہ، گھر سے مجموعی طور پر 10.8کلو چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ حضرو ٹول پلازہ اٹک کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزم سے 6کلو گرام چرس برآمد کر لی، لاہور میں 2ملزمان کی گاڑی سے 4کلو گرام آئس جبکہ نادرن بائی پاس کراچی کے قریب جھاڑیوں سے 12کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments