وفاقی تعلیمی اداروں کی لیبارٹریز کیلئے 29کروڑ 10لاکھ مختص
منصوبے کے تحت لیبارٹریز کو جدید آلات اور بنیادی سہولیات سے آراستہ کیا جائیگا
اسلام آباد (ایس ایم زمان) وزارت تعلیم نے وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں کی لیبارٹریز کو جدید خطوط سے ہم آہنگ کرنے کیلئے منصوبے کی منظوری دی ہے۔ وزارت تعلیم نے منصوبے کیلئے 29کروڑ 10لاکھ روپے مختص کیے ہیں، منصوبہ کا مقصد طلبہ کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق عملی اور سائنسی تعلیم کی فراہمی ممکن بنانا ہے۔ وفاقی وزارتِ تعلیم اور فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے مشترکہ تعاون سے شروع کیے جانے والے منصوبے کے تحت وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں کی لیبارٹریز کو جدید آلات اور بنیادی سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا تاکہ سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں طلبہ جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کیا جائے۔ وزارت تعلیم منصوبے پر عملدرآمد کے تمام مراحل اور تکنیکی قواعد کی منظوری دے دی ہے، وزارت تعلیم منصوبے کیلئے نجی کمپنیوں کی خدمات حاصل کرے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments