سرچ آپریشنز، 277افراد، 142گھروں، گاڑیوں کی چیکنگ

سرچ آپریشنز، 277افراد، 142گھروں، گاڑیوں کی چیکنگ

جانچ پڑتال کیلئے 4مشکوک افراد اور 14موٹرسائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل کیا گیا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارالحکومت میں جرائم کے انسداد کیلئے مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈسرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اور کومنگ آپریشن کیے گئے۔ سرچ آپریشنز کے دوران 277افراد، 142گھروں، 38دکانیں، تین ہوٹلوں، 199موٹر سائیکلوں اور 73گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے چار مشکوک افراد اور 14موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...