نادرا ،پنشنرز کیلئے پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کا آسان،مفت اجراء

نادرا ،پنشنرز کیلئے پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کا آسان،مفت اجراء

سہولت اب پاک آئی ڈی موبائل ایپ، نادرا رجسٹریشن مراکز، یونین کونسلز میں دستیاب ہے

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) نادرا نے پنشنرز کیلئے پروف آف لائف، یعنی تصدیقِ حیات کا سرٹیفکیٹ، مکمل طور پر بلا معاوضہ فراہم کرنے کا انتظام کر دیا ہے ۔ یہ سہولت اب پاک آئی ڈی موبائل ایپ، نادرا رجسٹریشن مراکز، یونین کونسلز، ای سہولت فرنچائزز اور نادرا کی موبائل سروسز کے ذریعے ملک بھر میں دستیاب ہے ۔ وزارتِ داخلہ و انسدادِ منشیات، وزارتِ دفاع، کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس (سی جی اے ) اور ملٹری اکاؤنٹنٹ جنرل (ایم اے جی) کے اشتراک سے کیا گیا ہے ۔ اس کا خاص مقصد بزرگ، صاحبِ فراش اور خصوصی افراد سمیت ایسے پنشنرز کو سہولت دینا ہے جن کیلئے پروف آف لائف کی متواتر ضرورت پوری کرنے کیلئے بینک یا پنشن دفتر جانا مشکل ہوتا ہے ۔اس سہولت کے حصول کا سب سے آسان طریقہ پاک آئی ڈی موبائل ایپ ہے جس کے ذریعے اہل پنشنرز گھر بیٹھے اپنا پروف آف لائف سرٹیفکیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ جو پنشنر خود پاک آئی ڈی استعمال نہیں کر سکتے ، ان کے خاندان کا کوئی فرد اپنے پاک آئی ڈی اکاؤنٹ کے ذریعے شناختی تصدیق کی طے شدہ کارروائی مکمل کرکے پنشنر کا سرٹیفکیٹ حاصل کر سکتا ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...