راولپنڈی:شوہر نے والد و ملازم کے ساتھ ملکر بیوی کو قتل کر دیا

راولپنڈی:شوہر نے والد و ملازم  کے ساتھ ملکر بیوی کو قتل کر دیا

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) راولپنڈی میں شوہر نے والد اور ملازم کے ساتھ مل کر بیوی کو قتل کر دیا۔۔۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے قتل کا واقعہ تھانہ سول لائن کے علاقے لال کرتی میں پیش آیا، جس میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔خاتون کی لاش گھر کے باتھ روم سے برآمد ہوئی ہے، جس کی 9ماہ پہلے شادی ہوئی تھی۔ مقتولہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے ، واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے ۔متاثرہ فیملی نے کہا ہے کہ مقتولہ کا سسر مقدمے میں نامزد ہے جسے ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...