اسلام آباد، 24اشتہاریوں سمیت 43جرائم پیشہ افراد گرفتار

اسلام آباد، 24اشتہاریوں  سمیت 43جرائم پیشہ افراد گرفتار

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 24عدالتی مفروران اور مجرمان اشتہاریوں سمیت 43جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا۔۔۔

 ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔ اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 19ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 613گرام ہیروئن، 380گرام آئس، 30بوتلیں شراب، ایک کلاشنکوف، ایک گن اور مختلف بور کے 13عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کئے گئے۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...