خواتین کی ترقی پاکستان کی ترقی کا بنیادی تقاضا، فرح ناز
دیہی اور پسماندہ علاقوں کی خواتین کو ترقی کے عمل میں شامل کرنا ضروری ہے، خطاب
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ممبر قومی اسمبلی، پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی ورثہ و ثقافت اور صدر مسلم لیگ (ن) ویمن ونگ اسلام آباد فرح ناز اکبر نے خواتین کی ترقی، بااختیاری اور معاشرے میں ان کے مؤثر کردار کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کی ترقی صرف خواتین کا مسئلہ نہیں بلکہ پاکستان کی ترقی کا بنیادی تقاضا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس معاشرے کی نصف آبادی کو آگے بڑھنے کے مساوی مواقع حاصل ہوں، وہی معاشرہ حقیقی معنوں میں ترقی کر سکتا ہے۔ خواتین کو تعلیم، ہنر، کاروبار، ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل معیشت، سیاست، قیادت اور فیصلہ سازی کے ہر میدان میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بالخصوص دیہی اور پسماندہ علاقوں کی خواتین کو ترقی کے عمل میں شامل کرنا ضروری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments