فیڈرل گرینڈ ہیلتھ الائنس کی حکومت کو 7روز کی ڈیڈ لائن

فیڈرل گرینڈ ہیلتھ الائنس کی حکومت کو 7روز کی ڈیڈ لائن

ایک ہفتہ میں مطالبات پورے نہ ہوئے تو او پی ڈیز سمیت تمام سروسز کا بائیکاٹ کرنیکا اعلان

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) فیڈرل گرینڈ ہیلتھ الائنس نے کہا ہے کہ ایک ہفتہ میں ہیلتھ الاؤنس 2022کی بنیادی تنخواہ کے مطابق نہ کیا گیا تو وفاقی دارالحکومت کے ہسپتالوں کی او پی ڈیز سمیت تمام سروسز کا بائیکاٹ کیا جائیگا۔ الائنس کا اجلاس گزشتہ روز پمز میں ہوا، وفاق کے ہسپتالوں کے یونین عہدیداران سمیت پمز سے کلینیکل ہیلتھ ملازمین نے شرکت کی، اجلاس میں ملک ذیشان اعوان پمز، پولی کلینک سے کاشف، نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سے نصیر احمد، نرم ہسپتال سے ڈاکٹر یوسف خان، پمز سے ارشد خان سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔ اجلاس میں وفاقی ہیلتھ ملازمین کے ساتھ تنخواہوں اور مراعات میں تفریق پر تحفظات و تشویش کا اظہار کیا گیا۔ شرکاء نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تمام وفاقی ہیلتھ ملازمین کیلئے فوری طور پر ہیلتھ الاؤنس کو 2022کی رننگ بیسک کے برابر سطح پر ری فکس کیا جائے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...