عید میلاد النبیؐ، ریسکیو 1122مری ہائی الرٹ، ٹیمیں تعینات

عید میلاد النبیؐ، ریسکیو 1122مری ہائی الرٹ، ٹیمیں تعینات

راولپنڈی (اے پی پی) عید میلاد النبیؐ کے موقع پر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور شہریوں کو بروقت امداد کی فراہمی کے لیے ریسکیو 1122 مری کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔۔۔

 ریسکیو ٹیمیں اہم مقامات، جلوسوں اور اجتماعات کے روٹس پر تعینات رہیں گی۔ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر ریسکیو 1122 مری کی جانب سے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ایمبولینسز، فائر و ریسکیو گاڑیاں اور دیگر ضروری وسائل تیار رکھے جائیں گے جبکہ تمام ریسکیو اسٹیشنز پر عملہ ہمہ وقت الرٹ رہے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...