چکوال:غیرقانونی مذبحہ خانے پر چھاپہ 20کلو مضر صحت گوشت برآمد
چکوال(این این آئی)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر چھپڑ بازار سے ملحقہ چوڑی گلی میں ایک حویلی میں قائم غیرقانونی مذبحہ خانے پر چھاپہ مار کر 20کلو بدبودار اور مضر صحت گوشت برآمد کرلیا۔۔۔
جسے موقع پر تلف کردیا گیا۔ فوڈ سیفٹی آفیسر حفیظ الرحمن کے مطابق حویلی میں صفائی کی صورتحال انتہائی ناقص تھی، جہاں جالے اور گرتا ہوا چونا موجود تھا جبکہ گوشت پر سرکاری مذبح خانے کی مہر بھی نہیں تھی۔ ویٹرنری ڈاکٹر حسن نواز نے گوشت کو انسانی استعمال کے لیے مضر قرار دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments