چیلنجز سے نمٹنے کیلئے دررسول سے رہنمائی ضروری،علامہ قاسم شیخ

چیلنجز سے نمٹنے کیلئے دررسول سے رہنمائی ضروری،علامہ قاسم شیخ

سیرت طیبہ ہی صبح قیامت تک نہ صرف مسلمہ امہ بلکہ پوری انسانیت کیلئے نصاب حیات ہے میڈیا ٹائون میں سالانہ میلاد کانفرنس ،مذہبی و سماجی شخصیات کی شرکت،سیرت النبی پر تقاریر

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) عصر حاضر میں چیلنجز سے نمٹنے کیلئے در رسول سے رہنمائی لے کر صالح معاشرہ قائم کیا جاسکتا ہے، میلاد شریف کی محافل فروغ محبت رسول کا ذریعہ ہیں، سیرت طیبہ ہی صبح قیامت تک نہ صرف مسلمہ امہ بلکہ پوری انسانیت کیلئے نصاب حیات ہے، پاکستان سے محبت کے لازوال جذبوں کو فروغ دیے استحکام وترقی کیلئے عملی کردارادا کرنے کا عہد کرنا ہوگا، ہمارا جینا مرنا اسلام اور پاکستان کیلئے ہے، درود شریف کی کثرت کو معمول اور قرآن پاک سے تعلق کومضبوط کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار ادارہ تعلیمات اسلامیہ پاکستان کے ڈپٹی ڈائریکٹر ممبر امن کمیٹی علامہ حافظ محمد قاسم شیخ نے میڈیا ٹائون میں سالانہ میلاد و سیرت مصطفی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس سے علامہ محمد حمزہ علی قادری نے خطاب جبکہ محمد ظفر علی چشتی، عمران وارثی نے ہدیہ عقیدت پیش کیا، کانفرنس کی صدارت میلا و سیرت کمیٹی کے صدر عدیل ایوب اور جنرل سیکرٹری آفتاب عالم نے کی، سینئر نائب صدر سید قیصر عباس شاہ، مدثر شاہ، اللہ داد صدیقی سمیت ممتاز مذہب و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ علامہ حافظ محمد قاسم شیخ نے کہا کہ میلادشریف کی محافل قرب رسول کا ذریعہ ہیں خواتین سیرت طیبہ میں بچوں کی تربیت کا فریضہ ادا کریں ، عدیل ایوب نے کہا کہ میلاد پاک صبح قیامت تک منایا جاتا رہے گا فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے میلاد کی محافل موثر ذریعہ ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...