پولیس کے چھاپے ،21ملزم گرفتار،منشیات واسلحہ برآمد

پولیس کے چھاپے ،21ملزم  گرفتار،منشیات واسلحہ برآمد

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث عدالتی مفروران اور اشتہاریوں سمیت 21 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا۔۔۔

 ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے ۔اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 14 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 60 گرام آئس ایک رائفل اور مختلف بور کے 12 عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کئے گئے۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...