سیلاب و خشک سالی آبی وسائل پردباؤ بڑھا رہی:حماد نقی
ایک حل قدرتی نظام کی پانی کو محفوظ وذخیرہ کرنے کی صلاحیت کو بحال کرنا
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ورلڈ وائڈ فنڈ پاکستان حماد نقی خان نے کہاہے کہ پاکستان میں سیلاب اور خشک سالی ایک بدلتی ہوئی آب و ہوا کی علامات ہیں جو ہمارے لوگوں، ماحولیاتی نظام اور آبی وسائل پر دباؤ بڑھا رہی ہیں۔ اس کا ایک حل قدرتی نظام کی پانی کو محفوظ، ذخیرہ اور منظم کرنے کی صلاحیت کو بحال کرنا ہے ۔ بدری پونڈ جیسے ماحولیاتی نظاموں میں سرمایہ کاری دراصل طویل المدتی موسمیاتی پائیداری میں سرمایہ کاری ہے بدری پونڈ پر عملی کام کا آغاز \"ری چارج پاکستان\" کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے ، جو منصوبے کے اہم زمینی ماحولیاتی موافقت (Ecosystem-based Adaptation - EbA) اقدامات میں سے ایک کو آگے بڑھاتا ہے تاکہ آبی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ، زیرِ زمین پانی کی بحالی میں بہتری اور موسمیاتی پائیداری کو مضبوط کیا جا سکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments