لاوہ:ڈھرنال تا گٹال روڈ کئی سالوں سے نامکمل،عوام پریشان
لاوہ(نمائندہ دنیا)ڈھرنال تا گٹال روڈ کئی سالوں سے نامکمل، عوام پتھروں پر چل چل کر تھک گئے ، روڈ نہیں بنانا تو کم از کم راستے سے پتھر ہی اٹھا لیں، آئے روز حادثات سے گٹال کی عوام شدید مایوس اور پریشان۔۔۔
تفصیلات کے مطابق ڈھرنال گرلز ڈگری کالج سے گٹال ہائی سکول تک کئی سالوں سے نامکمل روڈ چھوڑ دیا گیا۔ تقریبا 3 کلو میٹر روڈ پر ہر طرف پتھر ہی پتھر بکھرے ہوئے ہیں، عوام کی مشکلات کوکوئی سمجھ نہ سکا۔ ممبران اسمبلی نے بھی گٹال کے عوام سے منہ موڑ لیا،بچوں کو سکول جانے اور مریضوں کو ہسپتال منتقل کرنے میں کتنی دشواری کا سامنا ہے یہ صرف علاقہ مکین ہی سمجھ سکتے ہیں،تین کلو میٹر کا روڈ چھوڑ کر عوام کو کس جرم کی سزا دی جارہی ہے ،عوام نے مایوس ہوکر روڈ سے پتھر ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔ روزانہ گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کا پنچر ہونا معمول بن چکا ہے ۔ گاڑیاں اور موٹر سائیکل مرمت کروا کروا کر علاقہ مکین ہزاروں روپے ضائع کر چکے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments