پاکستان،ایتھوپیا موسمیاتی لچک کے تعاون پر سیمینار
اسلام آباد(نامہ نگار)موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے اثرات نے پاکستان اور ایتھوپیا جیسے ترقی پذیر ممالک کے لئے یہ ضرورت مزید واضح کر دی ہے کہ وہ ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مشترکہ اور عملی اقدامات کریں۔
اسی تناظر میں اسلام آباد میں پائیدار ترقی پالیسی ادارے کے زیر اہتمام پاکستان۔ایتھوپیا موسمیاتی لچک کے تعاون پر اعلیٰ سطح کا سیمینار منعقد ہوا، جس میں ماہرین نے شجرکاری، پانی کے تحفظ، زراعت، خواتین کی شمولیت، قدرتی ماحولیاتی حل، سبز روزگار اور موسمیاتی مالیات کے شعبوں میں باہمی تعاون کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments