اٹک میں منی ڈیمز تعمیر کیلئے سبسڈی ،65کاشتکار فائنل
فی منی ڈیم امدادی قیمت ساڑھے 17لاکھ روپے ،70فیصد سبسڈی ملے گی
راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار )پوٹھوہار زرعی ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت ضلع اٹک میں منی ڈیمز کی تعمیر کیلئے 70 فیصد سبسڈی کی فراہمی کیلئے قرعہ اندازی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ضلع اٹک میں منی ڈیمز کی الاٹمنٹ کیلئے کل 289درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 65خوش نصیب کاشتکاروں کے نام شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے فائنل کئے گئے ۔ ان میں تحصیل اٹک کے 13، فتح جنگ کے 16،تحصیل پنڈی گھیب کے 10، تحصیل جنڈ کے 23 اور تحصیل حسن ابدال کے 3 کاشتکار شامل ہیں۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے بتایا کہا کہ اس منصوبہ کے تحت 3 سالوں میں راولپنڈی ڈویژن اور ضلع خوشاب کیلئے 600 منی ڈیمز 70 فیصد حکومتی سبسڈی پر تعمیر کیے جائیں گے ،فی منی ڈیم امدادی قیمت 17 لاکھ 50 ہزار روپے ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments