محتسب پنجاب کے قیام کے 30سال ،راولپنڈی میں تقریب

محتسب پنجاب کے قیام کے 30سال ،راولپنڈی میں تقریب

فوری، سستا اور مؤثر انصاف فراہم کرنے انتظامی ناانصافیوں کے ازالہ شفافیت پر خراج تحسین

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)محتسب پنجاب کے قیام کے 30سال مکمل ہونے کے موقع پر ریجنل آفس راولپنڈی میں تقریب ہوئی ، جس میں زمرد خان ، سرپرستِ اعلیٰ پاکستان سویٹ ہوم نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں سابق ایڈوائزر صوبائی محتسب پنجاب طارق جاوید ملک، انجمن تاجران کے نمائندگان، ضلعی انتظامیہ اور راولپنڈی ڈویژن کے ریجنل دفاتر کے ایڈوائزر نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران محتسب پنجاب کے گزشتہ تین دہائیوں پر مشتمل سفرعوامی خدمت اور نمایاں کامیابیوں کو اجاگر کیا گیا۔

مقررین نے شہریوں کو فوری، سستا اور مؤثر انصاف فراہم کرنے انتظامی ناانصافیوں کے ازالہ شفافیت، احتساب اور بہتر طرزِ حکمرانی کے فروغ میں محتسب پنجاب کے کردار کو سراہا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ریجنل ایڈوائزر نے معزز مہمانانِ گرامی کو خوش آمدید کہا اور بتایا کہ محتسب پنجاب نے گزشتہ تیس سال کے دوران شہریوں کی شکایات کے ازالہ اور انہیں انتظامی ناانصافی سے بروقت ریلیف فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ انہوں نے ادارے کے افسران و اہلکاران کی محنت، لگن اور عوامی خدمت کے جذبے کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...