عالمگیر ہفتہ وحدت و اخوت کے پروگرام جاری
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ آغا سید حسین مقدسی کے اعلان کے مطابق قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے قائم کردہ عالمگیر ہفتہ وحدت و اخوت کے پروگرام جاری ہیں۔
اس موقع پر امام بارگاہوں، مساجد اور دینی اداروں میں محافل و میلاد کا انعقاد کیا گیا ۔ شعب ابی طالب میں محفل سے خطاب کرتے ہوئے خطیب شہہ مشرقین آپا سیدہ حسین نے کہا کہ اسوہ رسول کی پیروی کرکے مسلمان اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے باور کرایا کہ بنتِ رسول خاتونِ جنت حضرت سیدہ فاطمہ زہرا کی پاکیزہ سیرت دنیا بھر کی خواتین کے لیے بہترین نمونہ عمل اور مشعل راہ ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments