پنجاب،محکمانہ ترقیاتی کمیٹی کے سالانہ چار اجلاس لازمی
اجلاس جنوری، اپریل، جولائی اور اکتوبر میں منعقد کیے جائیں گے
راولپنڈی (خاورنوازراجہ )سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے راولپنڈی سمیت صوبہ بھر میں اساتذہ اور محکمہ تعلیم کے ملازمین کی ترقیوں کے حوالے سے سالانہ چار ڈی پی سی اجلاس لازمی قراردے دیئے ،ہدایات پر عمل نہ کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کا عندیہ بھی دے دیا۔ اساتذہ اور محکمہ تعلیم کے ملازمین کی ترقیوں کے معاملات کو بروقت نمٹانے کے لیے صوبے بھر کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز (DEAs) کو اہم ہدایات جاری کردی ہیں۔ اجلاس جنوری، اپریل، جولائی اور اکتوبر میں منعقد کیے جائیں گے ۔محکمہ تعلیم کے مطابق ڈی پی سی اجلاس متعلقہ مہینے کے پہلے ہفتے میں منعقد ہوں گے ، جبکہ ترقی پانے والے ملازمین کی SIS پر ٹیگنگ تیسرے ہفتے اور ترقی کے ایکچوئلائزیشن راؤنڈ کا آغاز چوتھے ہفتے میں کیا جائے گا۔ سی ای او اور ڈی ای اوز کی کارکردگی کا جائزہ ترقی کے کیسز کو بروقت نمٹانے کی بنیاد پر لیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments