اسلام آباد،سہولت وینزاور پولیس سٹیشن آن وہیلز کیلئے ہفتہ وار شیڈول جاری
اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد ٹریفک پولیس (آئی ٹی پی )نے 31 اگست سے 6 ستمبر کے دوران وفاقی دارالحکومت کے 28مختلف مقامات پر سہولت وینزاور پولیس سٹیشن آن وہیلز کیلئے ہفتہ وار شیڈول جاری کردیا۔
آئی ٹی پی پیر 31 اگست سے شروع ہونے والے ہفتہ کے دوران وفاقی دارالحکومت کے 28 مقامات پر اپنی موبائل سہولت وینز اور پولیس سٹیشن آن وہیلز تعینات کرے گی جس سے شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس اور دیگر پولیس خدمات ان کے گھر کی دہلیز پر میسر ہوں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments