ایبٹ آباد ،فلٹریشن پلانٹ کی تعمیر پر جھگڑا معاملہ سلجھ نہ سکا ،عدالتی بائیکاٹ جاری

ایبٹ آباد ،فلٹریشن پلانٹ کی تعمیر پر جھگڑا  معاملہ سلجھ نہ سکا ،عدالتی بائیکاٹ جاری

ایبٹ آباد (شوکت سالار) ایبٹ آباد کچہری حدود میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تعمیر کے معاملے پر اسسٹنٹ کمشنر افراسیاب اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے درمیان چھڑنے والا تنازع شدت اختیار کر گیا۔

ضلع انتظامیہ اور وکلاء برادری کے درمیان سرے عام سڑکوں پر کھینچا تانی دونوں جانب سے پتھراؤ متعدد زخمی، جھگڑے کے باعث ضلعی عدالتوں کا بائیکاٹ اور ضلعی انتظامیہ کی قلم چھوڑ ہڑتال چوتھے روز بھی جاری ہے ، جس کے باعث سائلین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔اعلیٰ انتظامی حلقوں اور عدلیہ کی خاموشی تاحال اس بحران کے حل کے لیے کوئی تدارکاتی قدم کیوں نہیں اٹھائے جا رہے اس پر عوام میں مایوسی پھیل رہی ہے ،شہریوں اور سائلین نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اور چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کمشنر ہزارہ سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...