انقرہ پاکستا نی سفارتخانہ میں یوم دفاع ،شہدا کی یاد میں تقریب

انقرہ پاکستا نی سفارتخانہ میں یوم دفاع ،شہدا کی یاد میں تقریب

وزیر دفاع ترکیہ ،سول و عسکری قیادت ،پاکستانی کمیو نٹی کی بھرپور شرکتشہدا کوخراج عقیدت پیش،عالمی برادری مسئلہ کشمیر حل کرائے ، ڈاکٹر یوسف جنید

اسلام آباد (اے پی پی) انقرہ میں پاکستانی سفارتخانہ نے یوم دفاع اور شہدا کی یاد میں ایک استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا ،مہمان خصوصی ترکیہ کے وزیر قومی دفاع یاسر گولر تھے ۔تقریب میں ترک جنرل سٹاف کے کمانڈر جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو، ترک لینڈ فورس کے کمانڈر جنرل میتن توکل، ترک نیول فورس کے کمانڈر ایڈمرل ایرکیومینت تتلی اوگلو اور ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل رافت دالکیران، سابق نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ صحت علی اوضل کے علاوہ سیکرٹری جنرل ڈی 8 سہیل محمود، ملٹری اتاشی، سینئر ترک حکام ، پاکستانی کمیونٹی کے ارکان اور دیگر مہمانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے پاکستان کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ تنازع جموں و کشمیرکشمیری عوام کی آزادانہ خواہش کے مطابق حل کرایاجائے ۔تقریب میں پاکستان اور ترکیہ کے قومی ترانے پیش کیے گئے اور یوم دفاع و شہدا کی اہمیت کو اجاگر کرنے والی ویڈیو پریذ نٹیشنزدی گئیں ۔دفاعی وفضائی اتاشی ایئر کموڈور محمد آصف بھٹی نے 6 ستمبر 1965 کو پاکستانی قوم اور مسلح افواج کی جرأت اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔ ترک وزیر یاسر گولر نے یوم دفاع پر پاکستانی عوام کو مبارکباد دی اور مکہ دفاعی اتحاد کو مضبوط سٹرٹیجک تعاون، اجتماعی ڈیٹرنس اور علاقائی استحکام کی جانب ایک تاریخی قدم قرار دیا۔

انقرہ /تقریب

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...