خضدار:زلزلے کے جھٹکے شہریوں میں خوف وہراس
خضدار (نامہ نگار )بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق خضدار میں آنے والے زلزلے کی شدت تین اعشاریہ دو ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ۔زلزلہ پیما مرکز نے بتایا ہے کہ زلزلے کا مرکز خضدار سے 75 کلو میٹر شمال مغرب میں تھا۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اور علاقہ مکین گھروں اور دکانوں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے کھلی جگہوں پر جمع ہو گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments