ایبٹ آباد، خود کو بینک افسر ظاہر کر کے شہریوں سے معلومات لینے والے 2 ملزم گرفتار
ایبٹ آباد (این این آئی) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے ایبٹ آباد سے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان خود کو بینک افسر ظاہر کر کے شہریوں سے معلومات حاصل کرتے تھے ۔این سی سی آئی اے حکام کے مطابق ملزمان نے شہری کے بینک اکاؤنٹس سے 3لاکھ 38ہزار روپے نکلوائے اور اس رقم سے موبائل فون خرید کر فروخت کیا۔حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق سرگودھا اور اسلام آباد سے ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments