وزیر مملکت عون چودھری کا ورکرز ویلفیئر فنڈ سیکرٹریٹ کا دورہ

وزیر مملکت عون چودھری کا ورکرز ویلفیئر فنڈ سیکرٹریٹ کا دورہ

سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ نے ا ستقبال کیا ،مزدورں کی فلاح اولین ترجیح ،عون چودھری

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) وزیر مملکت برائے سمندر پار پاکستانیز و انسانی وسائل کی ترقی عون چودھری نے ورکرز ویلفیئر فنڈ سیکرٹریٹ اسلام آباد کا دورہ کیا، سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ ذوالفقار احمد اور دیگر اعلیٰ افسران نے ان کا پر تپاک استقبال کیا۔اس موقع پر وزیر مملکت کو ورکرز ویلفیئر فنڈ کے انتظامی امور، جاری فلاحی منصوبوں اور صنعتی مزدوروں و ان کے اہل خانہ کو فراہم کی جانے والی مختلف فلاحی سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیر مملکت نے ملکی تاریخ میں ریکارڈ ریونیو اکٹھا کرنے پر سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور ادارے کی کارکردگی کو سراہا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ موجودہ حکومت کی مزدور دوست پالیسیوں اور وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز و انسانی وسائل چودھری سالک کی خصوصی کاوشوں کے نتیجے میں ورکرز ویلفیئر فنڈ صنعتی مزدوروں اور ان کے خاندانوں کو ہر ممکن فلاحی سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھرپور انداز میں مصروفِ عمل ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت محنت کش طبقے کی فلاح و بہبود، ان کے بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی، رہائشی سہولیات اور دیگر فلاحی اقدامات کے ذریعے ان کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...