تاریخ میں خانقاہوں،صوفیائے کرام کی تعلیمات کا اہم کردار،گیلانی
چیئرمین سینیٹ سے معروف خانقاہوں اور درباروں کے گدی ،سجادہ نشینوں کی ملاقات
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے ملک کی مختلف معروف خانقاہوں اور درباروں کے گدی نشینوں اور سجادہ نشینوں نے ملاقات کی۔ ملاقات میں قومی یکجہتی، بین المذاہب و بین المسالک ہم آہنگی، معاشرتی اقدار کے فروغ اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد میں پیر سید امجد گیلانی ،صاحبزادہ میاں عمر بخش ،سید انوار الحسن ، سید اکمل شاہ، سید معظم اور دیگر شامل تھے ۔وفد نے اپنے علاقوں میں عوام کو درپیش مسائل اور خانقاہی مراکز کی سماجی و فلاحی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان کی تہذیبی و سماجی تاریخ میں خانقاہوں اور صوفیائے کرام کی تعلیمات کا اہم کردار رہا ہے ۔ محبت، برداشت، انسان دوستی، خدمتِ خلق اور اتحاد پر مبنی یہ تعلیمات آج بھی معاشرے کیلئے مشعلِ راہ ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments