صاف پانی پروگرام،706فلٹریشن پلانٹ لگا ئے جائینگے

صاف پانی پروگرام،706فلٹریشن پلانٹ لگا ئے جائینگے

منصوبوں میں معیار پر سمجھوتہ نہیں ہوگا ، جاری منصوبے وقت پر مکمل کئے جائیں ،بلال یاسین

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت کمشنر آفس راولپنڈی میں صاف پانی کی فراہمی، واٹر فلٹریشن پلانٹس اور نالہ لئی کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ ڈویژن بھر میں شہریوں کو صاف اور محفوظ پینے کے پانی کی فراہمی، موجودہ واٹر فلٹریشن پلانٹس کی فعالیت اور جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو وزیراعلیٰ پنجاب صاف پانی پروگرام فیز ون پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اس منصوبے کے تحت راولپنڈی ڈویژن میں 30نومبر 2026تک 706فلٹریشن پلانٹس لگائے جائیں گے ۔ ضلع راولپنڈی میں 175، جہلم میں 142، اٹک میں 207، چکوال میں 73، مری میں 28اور تلہ گنگ میں 75پلانٹس لگائے جائیں گے۔ وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین نے ہدایت کی کہ ان نئے لگنے والے والے پلانٹس کے علاوہ پہلے سے موجود پلانٹس کو فعال رکھا جائے اور تمام پلانٹس کی مشینری، فلٹرز، بجلی، پانی کے معیار اور دیگر ضروری سہولیات کا مکمل جائزہ لے کر ضروری اقدامات کیے جائیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں میں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام جاری کام مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں اور جہاں کام کی رفتار سست ہے وہاں فوری طور پر رکاوٹیں دور کی جائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...