راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے 9منشیات فروش گرفتار
10کلو سے زائد چرس، 45لٹر شراب اور اسلحہ برآمد، مقدمات درج
راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے 9منشیات فروش گرفتار، چرس ، شراب اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ ٹیکسلا پولیس نے بڑے منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر 5کلو 500گرام چرس برآمد کی ، صدر واہ پولیس نے منشیات فرو ش کو گرفتار کرکے 3کلو 600گرام چرس برآمد کی، دھمیال پولیس نے منشیات فرو ش کو گرفتار کر کے 1کلو 200گرام چرس برآمد کی۔ گنجمنڈی پولیس نے 2افراد کو گرفتار کر کے 18لٹر شراب، آر اے بازار پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے 10لٹر شراب، دھمیال پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے 10لٹر شراب جبکہ ریس کورس پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے 7لٹر شراب برآمد کی۔ رتہ امرال پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔ تمام مقدمات درج کر لیے گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments