نواز شریف کا ملکی ترقی و استحکام میں اہم کردار، سریش کمار

نواز شریف کا ملکی ترقی و استحکام میں اہم کردار، سریش کمار

سابق وزیر اعظم کے دور میں پاکستان ایٹمی قوت کے طور پر دنیا کے نقشے پر ابھرااقلیتی برادری ملکی ترقی میں بھرپور کردار ادا کر رہی، رہنما ن لیگ اقلیتی ونگ

مردان (نمائندہ دنیا) پاکستان مسلم لیگ (ن) اقلیتی ونگ کے صوبائی صدر و رکن صوبائی اسمبلی اور جنرل سیکرٹری پارلیمانی کوکس خیبر پختونخوا برائے مینارٹی سریش کمار نے نمائندہ دنیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے اپنے دور حکومت میںملک و قوم کی انتھک خدمت کی اور پاکستان کی ترقی، دفاعی استحکام، انفراسٹرکچر، معیشت اور عوامی فلاح کیلئے اہم اقدامات کیے۔ نواز شریف کی قیادت میں 28مئی 1998کو پاکستان نے ایٹمی تجربات کرکے اپنی دفاعی صلاحیت کا عملی مظاہرہ کیا، جس کے بعد پاکستان ایک ایٹمی قوت کے طور پر دنیا کے نقشے پر ابھرا۔ ان کے دور حکومت میں ملک میں جدید مواصلاتی نظام کی بنیاد مضبوط ہوئی اور لاہور اسلام آباد موٹروے سمیت مختلف شاہراہوں اور انفراسٹرکچر کے منصو بے مکمل کیے گئے جن سے نہ صرف عوام کو سفری سہولیات میسر آئیں بلکہ کاروبار اور تجارت کے لیے بھی نئے مواقع پیدا ہوئے۔ انہوں نے کہا اقلیتی برادری پاکستان کی تعمیر وترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...