راولپنڈی میں ڈینگی کے مزید 3کیسز کی تصدیق

راولپنڈی میں ڈینگی کے  مزید 3کیسز کی تصدیق

راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی میں ڈینگی کے مزید تین کیسز کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد رواں سال ضلع میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 12 تک پہنچ گئی ہے۔

ضلعی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر جواد کے مطابق ہولی فیملی ہسپتال میں سکریننگ کے دوران مزید تین مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ، نئے مریضوں کا تعلق گوجر خان، راول ٹاؤن اور مورگاہ سے ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ستمبر میں اب تک ڈینگی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد چھ ہوگئی ہے ، باقی کیسز رواں سال کے ابتدائی مہینوں میں سامنے آئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...